سعودی عرب کی مانیٹری ایجنسی نے قومی مرکز برائے انسداد امراض کے ساتھ رابطے کے بعد کرونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
اس ضمن میں سعودی عرب میں لائی جانے والی تمام کرنسیوں کو الگ تھلگ کیا جائے گا۔ بینکوں اور منی ٹرانسفر کمپنیوں کے ذریعہ مملکت کے باہر سے آنے والے تمام کرنسی نوٹوں کو الگ تھلگ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ کاغذی کرنسی اور دھات کے سکے اور ان اشیاء سے مختلف نہیں ہیں جن سے ہمارا روز رابطہ ہوتاہے۔ ان میں دروازے کے ہینڈل اور ویگن دروازے، بازاروں میں خریداری ، یا ہوائی اڈے اور دیگر مقامات سب کرونا وائرس پھیلانے کے موجب بن سکتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق مانیٹری ایجنسی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہر طرح کے تمام عناصر سے نمٹنے کے لیے ذاتی حفظان صحت کے اقدامات پر عمل کریں۔ صابن اور پانی سے مسلسل ہاتھ دھوئیں۔ نزلہ، زکام کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فورا متعلقہ طبی حکام سے رابطہ کریں اور خود کو وائرس کے انفیکشن سے بچائیں۔
سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے مزید 17 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کرونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 103 ہو گئی ہے۔