دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اس وقت تقریباً دنیا کی 35 سے زیادہ کمپنیاں ویکسین بنانے میں مصروف ہیں جن میں سے اب ایک امریکی کمپنی کی ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کردی گئی ہے۔مذکورہ ویکسین سے قبل بھی امریکا کی ایک کمپنی کی ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کی گئی تھی۔







