مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین میں کورونا سے متاثر مریض کو ایمبولنس میں کیا جارہا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وبا میں تیزی دیکھی گئی۔ وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کورونا کے مزید 2مریض دم توڑ گئے ،جب کہ 7ہزار 750 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 14 ہزار 346 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے،جب کہ ایک ہزار 175 افراد صحت یاب ہوئے۔