واشنگٹن/ ریو ڈی جنیریو/ نئی دہلی،2 فروری (یواین آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے متاثرین کی تعداد 10.33 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے اور اس وائرس کے انفیکشن سے اب تک 22.37 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی اور 5.72 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اسے مات دی ہے۔
امریکہ کی جانب ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادو کے مطابق دنیا کے 192 ملکوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 10 کروڑ 33 لاکھ 95 ہزار 781 ہوگئی ہے اور 22 لاکھ 37 ہزار 294 مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور اس وائرس کو پانچ کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار 606 لوگ مات دے چکے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرین کی تعداد 2.63 کروڑ کے پاس ہوگئی ہے،جبکہ قریب 4.43 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ66 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 1,54,486 تک پہنچ گئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے 92.29 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے قریب 2.25 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 38.46 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ایک لاکھ چھ ہزار 774 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38.28 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ 72،456 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں اس وائرس سے تقریباً 32.60 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 76،657 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 28.22 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 59،081 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اٹلی میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 25.61 لاکھ ہوگئی ہے اور 88،845 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کووڈ ۔19 سے اب تک 24.85 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 26،117 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ جرمنی میں ، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22.32 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 57،496 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کولمبیا میں ، اس مہلک وائرس سے 21.04 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 54،272 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔