نئی دہلی، 7 جون ؛ملک میں کورونا وائرس وبا کے نئے معاملات میں مسلسل اضافے کے درمیان، پچھلے 24 گھنٹوں میں 1194 فعال معاملات بڑھ کر 26976 ہو گئے ہیں۔
اس مدت کے دوران، مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 662، اس کے بعد کیرالہ میں 570 اور اتر پردیش میں 76 ایکٹو معاملے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 16 دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹیو معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران کووڈ انفیکشن کے 3714 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 194 کروڑ 27 لاکھ 16 ہزار 543 ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2513 مریض کووڈ انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 26 لاکھ 33 ہزار 365 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں یومیہ انفیکشن کی شرح 0.06 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.72 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ سات ہزار 716 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 32 لاکھ 9 ہزار 262 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 570 ایکٹیو معاملے بڑھ کر 9405 ہو گئے ہیں۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 807 کے اضافے سے 6486092 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 6 اضافے کے ساتھ 69796 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں فعال کیسوں کی تعداد 662 بڑھ کر 7429 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 374 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 7738938 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 147866 ہے۔
کرناٹک میں فعال کیسوں کی تعداد 27 بڑھ کر 2441 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 203 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 3911040 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 40108 ہو گئی ہے۔
دہلی میں ایکٹو کیسز 73 کم ہو کر 1349 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 320 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1881416 ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26212 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔