نئی دہلی : ملک میں جمعہ کی دیر رات تک کورونا وائرس کے فعال معاملات گیارہ ہزار سے زیادہ بڑھ کر 9.95لاکھ سے زیادہ ہوگئے اور مجموعی فعال معاملات میں سے 75فیصد سے زیادہ معاملے نو سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں سے آئے ہیں۔
ملک میں کورونا کے مجموعی فعال معاملات 9,55,029ہیں اور مجموعی فعال معاملات میں سے 75فیصد سے زیادہ معاملے نو سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں سے آئے ہیں۔
مہاراشٹر، کرناٹک اور آندھراپردیش کا فی الحال مجموعی فعال معاملات میں 50فیصد حصہ ہے۔ مہاراشٹر اس فہرست میں 2,71,000سے زیادہ معاملات کے ساتھ چوٹی پر ہے جبکہ اس کے بعد کرناٹک میں 98ہزار سے زیادہ اور آندھراپردیش میں 96,000سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔
مختلف ریاستوں سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج دیر رات تک انفیکشن کے 86,344سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کا اعدادو شمار 46لاکھ سے زیادہ 46,46,069ہوگیا۔
اس دوران صحت یا ب ہوئے لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ ملک میں 73,057کورونا مریضوں کے صحت یا ب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 36,13,040ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 949کورونا مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 77,253ہوگئی ہے۔