نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے معاملوں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم رہی، جس سے 503 فعال معاملے بڑھ کر 18386 ہو گئے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 193 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار 807 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2745 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں (مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریض) کی تعداد 18 ہزار 386 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ معاملوں کا 0.04 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.60 فیصد تک ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2236 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی۔ اب تک کل چار کروڑ 26 لاکھ 17 ہزار 810 افراد کووڈ سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.74 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 55 ہزار 314 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 8 لاکھ 96 ہزار 606 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس جان لیوا وائرس سے چھ افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 524636 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 344 بڑھ کر 3475 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 366 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 7735751 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 147860 ہو گئی ہے۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے 210 ایکٹیو معاملے بڑھ کر 5708 ہو گئے ہیں۔ اس سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد 514 بڑھ کر 6481606 ہو گئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 69742 ہو گئی۔