نئی دہلی ، 7 مارچ ( یواین آئی) ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ – 19) کے ایکٹیو کیسز میں پھر سے تیزی آئی ہے ، جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کے درمیان ایکٹیو کیسز میں اضافہ جاری ہے۔
لگاتار تین دن تک کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے کم ریکارڈ کی گئی تھی لیکن آخری تین دن کے دوران ہلاک ہونے والے کورونا مریضوں کی اوسط 100 سے اوپر تھی۔ جمعہ کے روز یہ تعداد 113 درج کی گئی اور ہفتے کے روز 108 افراد کی موت ہوگئی ، جبکہ آج صبح مجموعی طور پر 100 مریض فوت ہوئے ہیں۔
اسی مدت کے دوران شفایابی حاصل کرنے مریضوں کی تعداد نسبتاکم رہی جس سے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی عرصے کے دوران صحت مند مریضوں کی تعداد کم رہنے سے ایکٹیو کیسز میں 4،219 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا اب تک ملک میں دو کروڑ نو لاکھ 22 ہزار لوگوں کواینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے ۔