نئی دہلی، 2 اپریل ؛ ملک میں کورونا وائرس کی شدت میں مسلسل کمی آرہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں
میں 100 سے کم لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک ملک میں 184 کروڑ 52 لاکھ 44 ہزار 856 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے ایک ہزار 260 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 445 رہ گئی ہے ۔ یہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے ۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 0.24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اس دوران ایک ہزار 404 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک کل چار کروڑ 24 لاکھ 92 ہزار 326 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 5 لاکھ 28 ہزار 21 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔