بنگلورو: کرناٹک کی ہلاسورو گیٹ پولیس نے جعلی کورونا رپورٹ بنانے پر مبینہ طور پر ملوث تین ڈاکٹروں سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جمعرات کو پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد میں آیوروید ڈاکٹر پرجوالا، اس کے شوہر، دانتوں کا ڈاکٹر شیکھر نمونہ جمع کرنے والے ایشور، موہن اور ڈیٹا آپریٹر ورون شامل ہیں۔ یہ سبھی ریمیڈیشیور کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث تھے۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔