لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی میں کوروناوائرس کی وبا کی رفتار بڑھتی ہی جارہی ہے۔ جمعرات کو جہاں اس وائرس نے ۵لوگوں کوموت کی نیند سلادیاوہیں۳۰۷لوگوں کو اپنا شکاربنایا۔مرنے والوں میں تین لکھنؤ اوردودیگر اضلاع کے ہیں۔وہیں متاثرین میں سابق رکن پارلیمان دائود احمد اورانائو کے پروااسمبلی حلقے سے رکن انل سنگھ شامل ہیں۔
اس کےعلاوہ کے جی ایم یو کاایک اورملازم کورونامثبت پایاگیاہے۔وہیں جیل انتظامیہ کے دواہلکار بھی کورونا کاشکارہوئے ہیں۔جمعرات کو راجدھانی کے راجہ جی پورم علاقہ کے ۸۵سالہ بزرگ اور۴۵سالہ بینک ملازم کے علاوہ گوسائیں گنج کے ۶۰سالہ بزرگ کی موت ہوئی ہے۔