نئی دہلی ،31 جولائی ؛ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ24 گھنٹوں دوران کوروناوائرس کے مزید 55ہزار سے زائد نئے مریضوں کی رپورٹ کے بعد متاثرین کی تعداد 16.38 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اب تک 35،747 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
لگاتار دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے52 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ایک دن میں 37 ہزار سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کےت مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 55079 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1638871 ہوگئی جبکہ 779 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں ۔ اسی مدت کے دوران 37،223 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1057806 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی مدت میں 17076 ایکٹیوکیسز میں اضافے سے یہ تعداد بڑھ کر 545318 ہوگئی ہے۔
اروناچل پردیش ، چھتیس گڑھ ، دہلی ، گوا ، ہریانہ ، جموں و کشمیر ، کیرالہ ، میزورم ، سکم اور تری پورہ کو چھوڑ کر ملک کی دیگر ریاستوں میں صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے میں وائرس کے زیادہ کیسز کی وجہ سے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اروناچل پردیش میں جہاں ایکٹیو کیسز میں 76کی کمی آئی ہے وہیں چھتیس گڑھ میں 66 ، دہلی میں 27 ، گوا میں نو ، ہریانہ میں 301 ، جموں و کشمیر میں 87 ، کیرالہ میں 290 ، میزورم میں نو ، سکم میں دو اور تری پورہ میں ایکٹیو کیسز میں 63 مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔