کولکاتا، 13 مئی (یو این آئی) مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 20377 لوگوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی وہیں 135 مریضوں کی موت ہوئی سرکاری اطلاعات کے مطابق شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ 4091 اور اس کے بعد کولکاتا میں 3989 نئے معاملے درج کئے گئے۔
کولکاتا میں 44، شمالی 24 پرگنہ میں 27، جنوبی 24 پرگنہ میں 11، جلپائی گوڑی میں 10، دارجلنگ میں 8، ہوڑہ میں سات اور ہگلی ماور پرولیا میں پانچ پانچ مریضوں کی موت ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19231 مریض صحت مند ہوئے جسے ملاکر اب تک 9 لاکے 11 ہار 705 لوگ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔