نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) کووڈ ۔19 کی دوسری لہر نے اپریل میں آٹوموبائل صنعت کو بھی متاثر کیا اور اس سال مارچ کے مقابلے میں فروخت 30.18 فیصد کم ہو کر 1270458 یونٹ رہ گئی۔
گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم ’سیام‘ کے ذریعہ آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سبھی طرح کی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی ہے۔