خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 10 دن کے مقابلے میں اتوار کو ریکارڈ 3 ہزار 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 914 ہوگئی۔مزید پڑھیں: کورونا وائرس کا مشرق وسطیٰ کے تنازعات پر کیا اثر پڑ رہا ہے؟سعودی حکام کے مطابق وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 712 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں پہلا کورونا کیس 2 مارچ کو سامنے آیا تھا اور سعودی حکام کے مطابق 16مئی کو متاثرین کی تعداد 50 ہزار ہوچکی تھی۔خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کی فہرست میں سب زیادہ کیسز سعودی عرب میں ہیں۔علاوہ ازیں مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کا سلسلہ دوبارہ معطل کردیا گیا ہے۔









