ریاض: سعودی عرب کے وزیر حج نے منگل کے روز مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ عارضی طور پر مقدس سفر حج کی تیاریوں کو کورونا وائرس وبائی بیماری کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان موخر کریں۔
رواں ماہ کے شروع میں سعودی عرب نے سالانہ حج کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے والا ایک بے مثال اقدام اٹھایا ہے،اسلام کے سب سے مقدس شہروں میں کورونا وائرس پھیل جانے کے خدشے پر سال بھر کی “عمرہ” کی زیارت معطل کردی ہے۔
Saudi Arabia has asked Muslims to wait until there is more clarity about the coronavirus pandemic before planning to attend the annual Hajj pilgrimage https://t.co/fq7X5nolU8 pic.twitter.com/ZpkfC9uD0E
— Al Jazeera English (@AJEnglish) March 31, 2020
وزیر نے کہا کہ سعودی عرب حجاج کرام اور عمرہ کرنے والوں کی خدمت کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ “لیکن موجودہ حالات میں جیسا کہ ہم عالمی وبائی مرض کے بارے میں بات کر رہے ہیں ،ان حالات میں سعودی عرب مسلمانوں اور شہریوں کی صحت کی حفاظت کے خواہاں ہے اور اسی لئے ہم نے تمام ممالک میں اپنے بھائی مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اس بار حج کے پروگرام کو موخر کر دیں۔
سعودی حکام نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ آیا وہ جولائی کے آخر میں عازمین کو اس بلائیں گے یا نہیں۔
Tawaf in khana kabah resumes Today
Masha Allah 😍
May Allah give us all the opportunity to for umrah or Hajj this Year.🙏🏻❤ pic.twitter.com/81DTacwl6V— 𝐒𝐚𝐫𝐢𝐲𝐚 𝐑𝐚𝐧𝐚 (@sariyarana) April 1, 2020