نئی دہلی،7 فروری (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی رفتار میں سست روی سے بھلے ہی کچھ راحت ملی ہو، لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وبا کی وجہ سے ہونے والی 1188 اموات نے لوگوں کی تشویش میں اضافہ کرد دیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 67,597 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جب کہ 1,80,456 افراد نے وبا کو شکست دی۔ اتوار کو ملک میں 55,78,297 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک 1,70,21,72,615 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ کے ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 9,94,891 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,80,456 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 4,08,40,658 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 2.35 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح 96.46 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1,188 مریضوں کی موت ہوئی جس کے بعد اب تک اس جان لیوا وبا سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,04,062 ہو گئی ہے۔