نئی دہلی۔ ملک میں ہر دن جہاں کورونا وائرس کے معاملے بڑھ رہے ہیں، وہیں کورونا وائرس میں ہو رہی تبدیلیوں نے ڈاکٹروں کی تشویش بڑھا دی ہے۔ عام طور پر ڈینگو بخار میں پلیٹلیٹس کم ہوتے دیکھا جاتا تھا، لیکن اب کورونا وائرس سے متاثر مریضوں میں بھی ایسی ہی علامت دکھائی دینے لگی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر مریض کی پلیٹلیٹس کاونٹ گر کر 20 ہزار سے بھی نیچے آ جا رہی ہے۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ جب مریض میں ڈینگو کی جانچ کی جا رہی ہے تو اس میں ڈینگو کی کوئی علامت دکھائی نہیں دے رہی ہے۔