ملک میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد ہر دن نئے ریکارڈ بنا رہی ہے ۔ ہفتہ کو کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 26 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کی بات کریں تو کورونا کے 63 ہزار 490 نئے معاملات سامنے آئے ۔ جبکہ 944 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ۔ نئے کیس آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 25 لاکھ 89 ہزار 682 ہوگئی ہے ۔
جمعہ کی بات کریں تو کورونا کے 65002 معاملات سامنے آئے تھے جبکہ 996 مریضوں کی علاج کے دوران موت ہوگئی تھی ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ابھی کورونا کے چھ لاکھ 77 ہزار 444 ایکٹیو کیسیز ہیں ۔ کورونا سے اب تک 49 ہزار 980 مریضوں کی جانیں تلف ہوچکی ہیں ۔ وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک 18 لاکھ 62 ہزار 258 افراد شفایاب ہوچکے ہیں ۔ ملک میں سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر نظر آرہا ہے ۔
مہاراشٹر میں ہفتہ کو کورونا کے 12,614 نئے معاملات سامنے آئے جبکہ 322 لوگوں کی موت ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے 12,614 نئے معاملات کے ساتھ ہی اس وبا سے متاثرین کی کل تعداد 5,84,754 ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ 322 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 19,749 ہوگئی ہے ۔ ممبئی شہر میں ہفتہ کو 1,254 معاملات سامنے آئے جبکہ 48 لوگوں کی موت ہوئی ۔
ادھر دہلی میں ہفتہ کو 1,276 لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ، جنہیں ملا کر قومی راجدھانی میں کورونا کی زد میں آنے والوں کی کل تعداد تقریبا 1.52 لاکھ ہوگئی ہے ۔ افسران نے بتایا کہ اس مدت میں 10 اور کورونا مریضوں کی موت ہوئی ، جنہیں ملا کر دہلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4,188 ہوگئی ہے ۔