لکھنؤ: بدایوں میں پی ایم رہائشی اسکیم میں بدعنوانی کے سلسلہ میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کر کے حکومت کو نشانہ تنقید بنایا ہے۔
اکھلیش نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ ہے بی جے پی راج کے مبینہ امرت کال کے وکست بھارت کا اسپیکر پر گونجتا کڑواسچ!۔ انہوں نے بدایوں میں پی ایم رہائش کے مستفیدین کو گھر کی چابی دیتے ہوئے ویڈیو کو پوسٹ کر کے لکھا کہ کبھی کوئی مائک پر سر عام رشوت لے کر پی ایم رہائشی اسکیم میں گھر دئے جانے کی بات کر رہا ہے کبھی کوئی مائک اسپیکر لگا کر من کی بھڑاس نکالنے کی عرضی انتظامیہ کو دے رہا ہے۔
سوال یہ ہے کہ اس رشوت کا پیسہ کن کن لوگوں کی جیب میں پہنچ رہا ہے۔ کہیں بی جے پی کی دکھاوٹی عوامی بہبودی اسکیمیں ان کے اپنوں کیلئے رقم بہبود کی اسکیم تو نہیں ہے۔
اکھلیش نے لکھا کہ سماجوادی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اس سرِ عام الزام کی سنجیدہ جانچ ہو اور افسران سے لے کر بی جے پی کے عوامی نمائندوں تک کسی کو بھی سیاسی اثر دے کر بچایا نہ جائے جو غریب کو گھر دینے میں بھی رشوت مانگ لیں وہ بی جے پی کسی کی بہبود کیا کرے گی؟