نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے بدعنوانی کو بڑی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہئے۔ محترمہ مرمو نے جمعہ کو یہاں سنٹرل ویجیلنس کمیشن کے ویجیلنس بیداری ہفتہ کے موقع پر اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت نے بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر اسکیم، ای-مارکیٹ پلیس اور اقتصادی مجرموں کے ایکٹ جیسے اقدامات کا ذکر کیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ویجیلنس بیداری ہفتہ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعتماد کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے جب کہ بدعنوانی معاشرے میں اعتماد کو کم کرتی ہے۔
سنٹرل ویجیلنس کمشنر پی کے سریواستو نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی بدعنوانی کے لیے زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے جلد ازالے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل ویجیلنس کمیشن نے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمل کو بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔