نئی دہلی : عالمی بازار میں ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپے کی قدر میں ہورہی گراوٹ کی وجہ سے حجام کرام بھی متاثر ہو سکتے ہیں اور انہیں تقریبا پانچ ہزار روپے مزید ادا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطا بق حج کمیٹی روپے کی شرح میں گراوٹ کے باعث تقریبا ۷۰؍ ہزارکروڑ روپے کا خسارہ ہوا ہے ۔
کمیٹی اس سلسلہ میں ایک میٹنگ منعقد کرنے والی ہے ۔ جس میں اس با ت پر غور کیا جائے گا کہ اس خسارہ کی بھر پائی کیلئے حجاج کرام سے مزید رقم لی جائے گی ۔جو تقریبا ۵۵؍ ہزارروپے فی جاجی ہوگی ۔
حالانکہ اس بارے میں کمیٹی کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔عازمین حج کو جب اس بات کی اطلاع پہنچی تو انہیں غصہ کی اظہار کیا۔ عازمین حج نے کہا کہ حج کمیٹی کے توسط سے جانے والے عازمین اس بات پر کبھی غور وفکر نہیں کیا کہ عازمین حج کو حج کے دوران کتنی پریشانیاں لاحق ہوتی ہیں ۔ ان کے وہاں رہنے ، کھانے اور آمد ورفت میں کس قدر دشواریایوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔