انوپ پور:مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور میں پولیس نے ڈیٹرجینٹ پاوڈر کی ایک کمپنی کی شکایت پر نقلی واشنگ پاوڈر بنانے والی فیکٹری کا پتہ لگاکر دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔کوتما پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اترپردیش کے کانپور کی ایک پرائیویٹ کمپنی کی شکایت پر کل دیر شام ایک مقامی کرانے کی دوکان کے اوپر چلائی جانے والی ایک نقلی کارخانے کا پتہ چلا۔
پولیس نے موقع سے پانچ بوری یوریا، تین ڈبے پرفیوم اور 1500 ریپر سمیت گرائینڈر مشین ضبط کی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ سے وابستہ منوج سنگھ نے اس بارے میں شکایت کی تھی، جس کے بعد دھوکہ دہی کے الزام میں سچن اگروال اور سونح اگروال کو گرفتار کرلیا گیا۔