پٹنہ، 10 نومبر (یو این آئی) بہار اسمبلی انتخابات کی آج جاری ووٹوں گنتی میں دوپہر 12 بجے تک قومی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے 130 امیدوار جب کہ مہا گٹھ بندھن کے 99 امیدوار اپنے قریبی حریفوں سے آگے چل کر رہے ہیں.
الیکشن کمیشن کے اسمبلی کی 243 میں سے 242 کے جاری اعداد و شمار کے مطابق این ڈی اے کا حصہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 73 نشستوں پر برتری حاصل کر رہی ہے جو دیگر حلقوں اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ نیز جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) 50 اور وکاس شیل پارٹی (وی آئی پی) کی سات نشستوں پر آگ برتری ہے۔
دوسری طرف مہا گھٹ بندھن میں شریک راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) 59، کانگریس 21، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسیٹ لیننسٹ 14، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) تین اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) دو سیٹوں پر برتری حاصل کررہی ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ایک ایک اور آزاد پانچ امیدوار آگے چل رہے ہیں۔
اسمبلی کے اسپیکر اور جے ڈی یو امیدوار سرائے رنجن سیٹ سے آر جے ڈی کے اروند کمار ساہنی سے 649 ووٹوں سے پیچھے ہیں، جبکہ سمری بختیار پور سے وی آئی پی صدر اور امیدوار مکیش ساہنی اپنے نزدیکی حریف آر جے ڈی کے یوسف صلاح الدین سے 439 ووٹ سے، نتیش حکومت میں وزیر اور سنگھییشور سے جے ڈی یو امیدوار رمیشرشی دیو آر جے ڈی کے چندرہاس چوپال 3435 ووٹ سے آگے چل رہے ہیں۔
سابق ایم پی آنند موہن کی اہلیہ اور سہرسہ اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی امیدوار لولی آنند، بی جے پی کے آلوک رنجن سے 16210 ووٹوں کے بڑے فرق سےپیچھے ہیں جبکہ شیوہار سے آر جے ڈی کے امیدوار چیتن آنند جے ڈی یو کے محمد شرف الدین سے 5130 ووٹ سے آگے چل رہے ہیں۔