واشنگٹن،30 نومبر؛امریکی ریاست وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کی گئی ہے۔’واشنگٹن پوسٹ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق 18 نومبر کو ٹرمپ کی ٹیم نے وسکونسن کے دو سب سے بڑے حلقے’ملووکی‘اور’ڈین‘ میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی تھی ۔ یہاں مسٹر بائیڈن نے تقریبا 20،000 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں نہ صرف ملووکی اور ڈین میں مسٹر بائیڈن کی فتوحات کی تصدیق ہوئی بلکہ وسکونسن میں انہوں نے مزید 87 ووٹ حاصل کئے۔
مسٹر ٹرمپ نے 3 نومبر کے صدارتی انتخابات میں مسٹر بائیڈن کی فتح کو اب بھی پوری طرح قبول نہیں کیا ہے۔ ان کی ٹیم نے متعدد ریاستوں میں بھی انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔