نئی دہلی، 16 اگست: دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے بدھ کو مودی حکومت پر بدعنوانی میں ڈوبنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دوارکا ایکسپریس وے کی تعمیر میں ملک کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہوا ہے ۔اے اے پی کی قومی ترجمان پرینکا ککڑ کی قیادت میں پارٹی لیڈروں نے آج دوارکا ایکسپریس وے کا دورہ کیا اور کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ سے اس کی تعمیر میں مودی حکومت کی طرف سے کی گئی بدعنوانی کے انکشاف پرمظاہرہ کیا۔









