عدالت نے مرکز کے حکم کے خلاف ٹویٹر کی عرضی کو خارج کر دیا، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا
کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو ٹویٹر انکارپوریشن کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے کے مختلف احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا۔
بنگلور۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو ٹویٹر انکارپوریشن کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے کے مختلف احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عدالت نے مزید کہا کہ کمپنی کی درخواست کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ جسٹس کرشنا ایس۔ ڈکشٹ نے ٹویٹر کمپنی پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا اور اسے 45 دنوں کے اندر کرناٹک اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے پاس جمع کرنے کا حکم دیا۔