نئی دہلی،27 جولائی(یواین آئی)راجستھان اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی نے ہائی کورٹ کے 21 جولائی کے عبوری فیصلے کو واپس لے لیا۔
راجستھان ہائی کورٹ نے گزشتہ 21 جون کو عبوری حکم سناتے ہوئے اسبلی اسپیکر کو سچن پائلٹ اور ان کے خیمے کے 18 ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے سے 24 جولائی تک کےلئے روک لگا دی تھی،جسے اسپیکر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اسپیکر کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپِل سبل نے جسٹس ارون کمار مشرا کی صدارت والی بینچ کے سامنے دلیل دی کہ ہائی کورٹ کے گزشتہ جمعہ کے حکم کے بعد پہلے حکم کے خلاف عرضی جاری رکھنے کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا،اس لئے انہیں اسے واپس کی اجازت دی جائے۔
مسٹر سبل نے کہا کہ گزشتہ 24 جولائی کو 32 صفحات کا حکم سنایا گیا تھا،جس میں آئین کی دسویں فہرست کی تفصیل سمیت کئی سوال کھڑے کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا،’’ہمیں قانون متبادل پر غور کرنا ہے کہ آگے کیا کرنا ہے۔‘‘عدالت نے انہیں عرضی واپس لینے کی اجازت دے دی۔