نئی دہلی،29جنوری(یواین آئی)نربھیا کے قاتل مکیش کی پھانسی سے بچنے کی آخری کوشش بدھ کو اس وقت ناکام ہوگئی،جب سپریم کورٹ نے رحم کی عرضی خارج کئے جانے کےخلاف اس کی اپیل مسترد کردی۔
جسٹس آر،بھانومتی،جسٹس بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بینچ نے مکیش کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ اس میں کوئی بنیاد نظر نہیں آتی۔
عدالت نے نربھیا معاملے کے قصوروار مکیش کی عرضی خارج کئے جانے کو چیلنج دینے والی اپیل پر منگل کو فیصلہ محفوظ رکھ لیاتھا۔بینچ نے مکیش کی جانب سے پیش سینئر وکیل انجنا پرکاش اور دہلی حکومت کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھاتھا۔
عدالت نے کہا کہ دہلی حکومت نے رحم کی عرضی کے ساتھ صدر کو مناسب دستاویز مہیاکرائے تھے۔