لکھیم پور کھیری: سپریم کورٹ سے ضمانت کی منسوخی اور ایک ہفتے کے اندر عدالت میں خودسپردگی کے فیصلے کے بعد لکھیم پور تشددکے کلیدی ملزم و مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا نے آج مقامی عدالت میں خودسپردگی کردی جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا.
ذرائع کے مطابق آشیش مشرا نے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے خودسپردگی کی جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے طئے کئے گئے وقت مقررہ سے ایک دن پہلے ہی آشیش نے خودسپردگی کردی۔
قابل ذکر ہے کہ 18اپریل کو سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ ضمانت پر رہا ہونے والے مشرا کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔