یروشلم، 19 جولائی (ژنہوا) اسرائیل دنیا کے ان چنندہ ممالک میں سے ایک ہے جس نے عالمی وبا کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا ہے لیکن اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 سے 9 لوگوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 401 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے تقریباً تین ماہ قبال 18 اپریل کو کووڈ۔ 19 سے ایک دن میں سب سے زیادہ 13 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ اسرائیل کی وزارت صحت نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔
اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 1906 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اسرائیل میں کورونا انفیکشن کے اب تک 49365 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ملک میں اس وقت کورونا کے 27616 سرگرم معاملے ہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے۔
کورونا کے 589 مریض اسپتال میں داخل ہیں جس میں سے 217 مریضوں کی حالت سنگین ہے۔ اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہوئے 604 لوگوں کی اسپتال سے چھٹی ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک 21348 لوگ کووڈ۔ 19 سے مکمل طور پر ٹھیک ہوچکے ہیں۔