نئی دہلی، 08 جنوری ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 90 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ٹیکہ کاری 150.61 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90 لاکھ 59 ہزار 360 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 150 کروڑ 61 لاکھ 92 ہزار 903 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ اس مدت کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک لاکھ 41 ہزار 986 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ 72 ہزار 169 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 1.34 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 9.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
27 ریاستوں میں، 3071 لوگ کووڈ اومیکرون کی نئی شکل سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 876، دہلی میں 513 اور کرناٹک میں 333 ہیں۔ اومیکرون کے انفیکشن سے 1203 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 40895 لوگوں کو کووڈ سے صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 44 لاکھ 12 ہزار 740 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 97.30 فیصد ہے۔
ملک میں کل گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 29 ہزار 948 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔