نئی دہلی، 28 اکتوبر؛ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 104 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 49 لاکھ 9 ہزار 254 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک کل 104 کروڑ 99 ہزار 873
ویکسینیشن ہوچکی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 16156 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 60 ہزار 989 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ انفیکشن کی شرح 0.47 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 17095 افراد انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔ اب تک کل تین کروڑ 36 لاکھ 14434 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 90 ہزار 900 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 60 کروڑ 44 لاکھ 98 ہزار 405 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔