نئی دہلی: پنجاب میں گایوں کے مبینہ محافظوں کی وجہ سے کسانوں اور ٹرانسپورٹروں کو ہونے والے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے آج لوک سبھا میں حکومت سے اس مسئلے سے نپٹنے کے لئے مناسب اقدام کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔کانگریس کے رونیت سنگھ نے وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈیری کی پیداوار اور ٹرانسپورٹ کو ریاست کے اہم تجارتوں میں خصوصی حیثیت حاصل ہے ۔ ریاست میں اچھی نسل کی جرسی گائے پیدا کرنے کا کاروبار بڑے پیمانے پر ہوتا ہے ۔
زیادہ مقدار میں دودھ دینے والی ان گایوں کی پڑوسی ملکوں میں کافی مانگ ہے لیکن گایوں کے مبینہ محافظوں کی دہشت گردی کی وجہ سے ان گایوں کا ایکسپورٹ نہیں ہوپارہا ہے ، جس سے ڈیری کے مالکوں اور ٹرانسپورٹر دونوں کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ گایوں کے تحفظ کے نام پر کچھ لوگوں نے زبردست دہشت گردی مچارکھی ہے اور یہ ایک منظم جرائم کی شکل اختیار کرچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نشے کا مسئلہ اور زراعت پر روزبروز پریشانی کا سامنا کرنے والے پنجاب کے لئے یہ ایک اور بڑا چیلنج بن چکا ہے ۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ گایوں کے نام نہاد محافظوں کی دہشت گردی سے ریاست کو نجات دلانے کے لئے حکومت فوری اقدامات کرے ۔