واشنگٹن ، 11 ستمبر (یواین آئی) دنیا بھر کورونا وائرس یعنی کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثرامریکہ میں اب تک 1.91 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں اس وبا نے ایک خوفناک شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 63 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1،91،731 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 63،96،047 کو عبور کر چکی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 33،019 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 16،014 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ کووڈ ۔19 کے بعد سے کیلیفورنیا میں 14 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں 13،930 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کوویڈ 19 کے باعث 12 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ، میساچوسیٹس ، الینوائے اور پنسلوانیا جیسی ریاستوں میں بھی کووڈ ۔19 پھیل رہا ہے۔ کورونا سے ان تینوں ریاستوں میں سات ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔