اگرتلہ: تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی مہم سے چند گھنٹے قبل، حزب اختلاف کی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) نے ریاست میں گجرات اور آسام پولیس کی تعیناتی کے خلاف الیکشن کمشنر سے شکایت کی ہے۔ لیفٹ پارٹی نے کہا ہے کہ گجرات اور آسام پولیس کی تعیناتی خفیہ مقصد کے تحت بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے کی گئی ہے۔









