لکھی سرائے:بہار میں مشرقی ریلوے کے مالدا ریلوے ڈیویژن کے کیئول -جمال پور ریلوے بلاک کے مسودن ہالٹ کے آلات میں ممنوعہ نکسلی تنظیم ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی(ماؤنواز)کے عسکریت پسندوں نے کل دیر رات آگ لگا دی۔
ریلوے پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ممنوعہ تنظیم کے عسکریت پسندوں نے کل دیر رات مسودن ہالٹ کے اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر مکیش کمار کو یرغمال بنا لیا اور اسٹیشن کے تمام آلات آگے کے حوالے کردئے ۔اس کے بعد ماؤنوازوں نے پینل میں بھی آگ لگا دی اور53616ڈائون گیا جمال پو رٹرین کو روک لیا اور اس کے گارڈ اور ڈرائیور کو یرغمال بنا لیا۔اس واقعہ کے بعد کیئول جمال پور ریلوے ڈیویژن پر ٹرینوں کی آمدو رفت ٹھپ ہوگئی۔
ذرائع نے بتای اکہ واقعہ کی اطلاع کے بعد لکھی سرائے کے اڈیشنل پولیس سرنٹنڈنٹ ابھیان پون اپادھیائے ،مرکزی ریزرو پولیس فورس سی آر پی ایف اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)کے ساتھ مسودن ہالٹ پر پہنچے اور ٹرینوں کی آمدو رفت صبح شروع کرائی لیکن بعد میں پھر سے ماؤنوازوں کے فون پر دی گئی دھمکی کے بعد اس ریلوے بلاک پر ٹرینوں کی آمدو رفت ٹھپ ہوگئی ہے ۔اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرمکیش کمار اور دو ریلوے اہلکار ابھی تک غائب ہیں۔ماؤنوازانہیں اپنے ساتھ لے گئے ہیں یا خود وہ فرار ہیں۔اس بات کی اطلاع نہیں مل پائی ہے ۔
لکھی سرائے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اروند ٹھاکر نے بتایا کہ ماؤنوازوں کے بند کے پیش نظر کیئول -جمال پور اور کیئول -جھاجھا ریلوے بلاک کے حساس اسٹیشنوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ماؤنوازوں کی گرفتاری کے لئے مہم چلائی گئی ہے ۔