ممبئی،5 مارچ(یواین آئی) مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی ،ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی مشہور شاعر اور مصنف ساحر لدھیانوی کی سوانح حیات پر فلم بنانے والے ہیں۔
فلم کے مرکزی کردار کے سلسلے میں کئی خبریں آرہی ہیں۔
ایسی خبریں ہیں کہ فلم کےلئے بھنسالی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کو ساتھ لاسکتے ہیں۔
یہ فلم ساحر لدھیانوی اور امرتا پریتم کی کہانی پر مبنی ہوگی۔
ابھیشیک ،ساحر کا اور ایشوریا امرتا کا کردار اداکرسکتی ہیں۔
ابھیشیک اور اشیوریا،انوراگ کشیپ کی فلم ’گلاب جامن‘میں ساتھ آنے والے تھے۔
اب ایسی خبریں ہیں کہ فلم سازوں اسے نہ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔
ایشوریا نے حال ہی میں کہا تھا،عام طورپر جب میرے آئندہ پروجیکٹ کا اعلان کرنے کی بات آتی ہے،تو میں اسے اپنے ہدایت کاروں اور فلم سازوں کے اوپر چھوڑ دیتی ہوں،میں نے حال ہی میں ایک شاندار اسکرپٹ کو فائنل کیا ہےتوفلم سازوں کو ہی اعلان کرنے دیں۔