نئی دہلی، 24 مئی (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کورونا وبا پر قابو پانے میں ہندستان کی کوششوں میں مدد کے طور پر دس لیٹر کے دو ہزار آکسیجن کنسنٹریٹر فراہم کرائے گا.
بورڈ نے پیر کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند مہینوں کے دوران ، بورڈ ملک بھر میں آکسیجن کنسنٹریٹر تقسیم کرے گا اور امید کرتا ہے کہ ضرورت مند مریضوں کو طبی امداد اور دیکھ بھال کی سہولت مہیا کی جائے گی اور اس قدم سے وبا کی وجہ سے ہونے والی تباہی میں کمی آئے گی۔
در حقیقت ، پورا ملک کورونا کی خطرناک دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے اور اس وقت پورے ملک میں طبی سازوسامان اور زندگی بچانے والی آکسیجن کی زبردست مانگ ہے۔
بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے اس سلسلے میں کہا ، “بی سی سی آئی اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملہ اور ہیلتھ کیئر کمیونٹی نے اس مشکل وقت میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور ابھی بھی وہ اپنا رول ادا کررہے ہیں ۔