لندن، یکم جولائی (یواین آئی) انگلینڈ ون ڈے کرکٹ ٹیم نے ڈیوڈ ملان کے نجی وجوہات کے سبب دستیاب نہ ہونے کے پیش نظر وکٹ کیپر بلے باز ٹام بینٹن کو سری لنکا کے خلاف موجودہ ون ڈے سیریزکے لئے تیسرے اورآخری ون ڈے میچ کے لئے بیک اپ متبادل کے طورپر انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا ہے وہیں جوس بٹلر اوربین اسٹوکس انجری سے صحت یاب ہورہے ہیں۔
آخری ون ڈے اتوار کو برسٹل میں کھیلاجائے گا۔
22 سالہ بینٹن نے انگلینڈ کے لئے چھ ایک روزہ اور 9 ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔