پاکستان کے تیز ترین گیند باز شعیب اختر ، جنہیں راولپنڈی ایکسپریس کے نام بھی جانا جاتا ہے ، نے اعلان کیا ہے کہ وہ واپسی کررہے ہیں اور وہ بھی اب لیگ کھیلیں گے ۔ خیال رہے کہ شعیب اختر کو کرکٹ کی تاریخ کے سب سے تیز گیند بازوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔
ٹویٹر پر شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کرکے اعلان کیا کہ وہ بھی اب لیگ کھیلیں گے ۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج کل کے جو بچے ہیں ان کو لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے اور وہ میری تیزی کو بھی چیلنج کرسکتے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ میں واپس آرہا ہوں اور یہ دکھاوں گا کہ تیزی ہوتی کیا چیز ہے ۔
خیال رہے کہ شیعب اخترکا دنیا کے تیز ترین گیندبازوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 46 ٹیسٹ میچ اور 163 یک روزہ میچ کھیلے ہیں ۔ 46 ٹیسٹ میچوں کی 82 اننگز میں 178 وکٹ ان کے نام ہیں جبکہ 163 ون ڈے میچوں کی 162 اننگز میں انہوں نے 24.97 کی اوسط سے 247 وکٹیں لے رکھی ہیں ۔