سڈنی ، 8 جنوری (یواین آئی) کرشمائی بلے بازاسٹیون اسمتھ (131) نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنی 27 ویں سنچری مکمل کی جبکہ لیفٹ ارم اسپنر رویندر جڈیجا (62 رن پر چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی اور اوپنروں کی عمدہ اوپننگ سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کے روز ٹھوس جواب دیتے ہوئے مقابلہ برابری پر لا دیا ۔









