آئی پی ایل 2019 میں لیگ میچوں کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے ۔ منگل سے ٹورنامنٹ کے پلے آف مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔ چنئی سپرکنگس ، ممبئی انڈینس ، دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیمیں پلے آف میں پہنچ چکی ہیں ۔ دو کوالیفائر اور ایک ایلمنیٹر مقابلوں کے بعد 12 مئی کو حیدرآباد میں فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا ۔
ان چار مقابلوں کے بعد ان ٹیموں میں موجود ہندوستانی کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی پر لوٹ جائیں گے ۔ آئی پی ایل کے بعد ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع ہوجائیں گی ۔ انگلینڈ میں 30 مئی سے کرکٹ کا میگا ایونٹ شروع ہوگا ۔ ہندوستان نے 15 اپریل کو 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔
وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم پانچ جون کو اپنی مہم کی شروعات جنوبی افریقہ کے خلاف کرے گی ۔ لیگ مقابلوں سے پہلے ہندوستان بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ بھی کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14 جولائی کو لندن کے لارڈس میں کھیلا جائے گا ۔
وارم اپ میچ
مئی 25 : ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ۔ دوپہر تین بجے ۔ لندن