نئی دہلی ، 17 اگست (یو این آئی) سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے مہندر سنگھ دھونی کے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے کے پیش نظر بالروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک لینے والے پٹھان نے اسٹار اسپورٹس کے ایک پروگرام ‘کرکٹ کنکٹڈ سے کہا کہ جب وہ (دھونی) آئی پی ایل میں کھیلنے آتے ہیں تو میں سوچتا ہوں کہ تمام بالر بھی میری طرح ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کو بہت خوشی ہوگی کہ وہ آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی کے خلاف بولنگ نہیں کررہے ہیں۔
دھونی اپنی پوری صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔