پنے، 23مارچ (یو این آئی) سلامی بلے باز شکھر دھون (98) صرف دو رن سے اپنی سنچری سے چوک گئے لیکن ہندستان نے کپتان وراٹ کوہلی (56)، وکٹ کیپر بلے باز لوکیش راہل (ناٹ آوٹ 62) اور کیریر کا پہلا میچ کھیل رہے آل راونڈر کنال پانڈیا (ناٹ آوٹ 58) کی شاندار نصف سنچریوں اور تیز گیند باز پر سدھ کرشنا (54رن پر چار وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت انگلینڈ کو پہلے یک روزہ میچ میں منگل کو 66رن سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی سبقت بنالی۔









