پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اس ٹیم کی کمان سرفراز احمد کو سونپی گئی ہے جبکہ ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کھلاڑیوں کے آٹوگراف والی جرسی وزیر اعظم عمران خان کو سونپ کر ٹورنامنٹ کیلئے نیک خواہشات لیں ۔ اس دوران سبھی کھلاڑی بھی موجود تھے۔
آپ کو بتادیں کہ پاکستان نے اب تک صرف ایک ورلڈ کپ جیتا ہے اور اس ٹیم کے کپتان عمران خان ہی تھے ۔ امید ہے کہ اس دوران سبھی کھلاڑیوں کو اپنے عظیم کھلاڑی سے شاندار ٹپس بھی ملے ہوں گے۔
بہر حال ، پاکستان کی ورلڈ کپ ٹیم میں تیز گیند باز محمد عامر کو خراب فارم کی وجہ سے جگہ نہیں ملی ہے۔ حالانکہ فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے کے باوجود آل راونڈر عماد وسیم کو ٹیم میں منتخب کرلیا گیا ہے۔
پاکستانی اسکواڈ : ۔
سرفراز احمد(وکٹ کیپر/کپتان)،محمد حفیظ،عابد علی ،محمد حسنین ،امام الحق،فخر زمان،شعیب ملک،محمد رضوان،بابر اعظم،حارث سہیل ،شاداب خان،عماد وسیم،فہیم اشرف،جنید خان،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری اورحسن علی ۔