پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھلے ہی سری لنکا کے خلاف دوسرے ونڈے میں بہترین جیت درج کی لیکن ٹیم کےکپتان سرفراز احمد کا وقت فی الحال کچھ خاص اچھا نہیں چل رہا ہے۔ پاکستان نے چار سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے اور ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں سری لنکا کو 67 رن میں شکست دی۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔









