ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی آن لائن گیمبلنگ کو لیکر بڑے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ مدراس ہائی کورٹ میں ہندستانی کپتان کوگرفتار کرنے کیلئے عرضی ڈالی گئی ہے۔ ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ آن لائن گیمبلنگ کو پرموٹ کررہے ہیں۔ اس عرضی میں کورٹ سے ان ایپس کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جہاں آن لائن گیمبلنگ کی جاتی ہے۔
عرضی میں دلیل دی گئی ہے کہ اس کا نوجوانوں پر غلط اثر ہورہا ہے۔ اس میں آگے کہا گیا ہے کہ آن لائن گیمبلنگ کی یہ ایپ پرموشن کیلئے کرکٹر وراٹ کوہلی اور اداکارہ تمنا کا استعمال کرتی ہیں۔
گیمبلنگ کے چکر مین بچہ کر چکا ہے خودکشی
چنئی کے ہی ایک وکیل نے ہائی کورٹ میں عرضی ڈالی ہے۔ وکیل کے مطابق ایسی چیزوں کو بڑھاوا دینے والے اسٹارس کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔ اس عرضی میں آگے بتایا گیا ہے کہ ایسی ہی ایک ایپ ر جوا کھیلنے کیلئے ایک نوجوان نے پیسے لئے تھے لیکن وہ پیسے چکا نہیں پایا تو اس نے خودکشی کرلی۔ اس کیس کی سماعت چار اگست یعنی منگل کو ہوگی۔
ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی(Virat Kohli) لاک ڈاؤن کے وقت سے ہی ممبئی میں اپنے گھر پر ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت سے وہ سوشل میڈیا پر ہی برانڈس کا پرموشن کررہے ہیں۔ اس درمیان جمعے کو انہوں نے آسام میں سیلاب متاثروں کی مدد کا اعلان کیا تھا۔ ایک بیان مں وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے کہا کہ وہ عاحت کے کام میں شامل تین تنظیمیوں۔ایکشن ایڈ انڈیا، ریپڈ رسپانس ار گونج کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے آگے کہا ہمارا ملک کوروناوائرس وبا کا سامنا کررہا ہے۔ اسی درمیان آسام اور بہار کے لوگ سیلاب کا بھی سامنا کررہے ہیں جس سے کئی لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔