اسکاٹ لینڈ کے آل راونڈر اور سابق ٹی 20 نائب کپتان کان ڈی لینگ کی جمعرات کو موت ہوگئی۔ کان ڈی لینڈ صرف 38 سال کے تھے اور وہ گزشتہ سال سے کینسر میں مبتلا تھے ۔ ساتھ ہی انہیں برین ٹیومر بھی ہوگیا تھا ۔ کان ڈی لینگ کی پیدائش 11 فروری 1981 کو جنوبی افریقہ کے بیل ویلے میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اسکاٹ لینڈ کیلئے 21 انٹرنیشنل میچ کھیلے تھے ۔
اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو بولینڈ سے کرنے والے ڈی لینگ نے 2015 میں افغانستان کے خلاف ڈیبیو کیا تھا ۔ جنوری 2017 میں وہ اسکاٹ لینڈ کی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان منتخب ہوئے تھے ، لیکن اس کے ایک سال بعد ایک بری خبر سامنے آئی ۔ اکتوبر 2018 میں کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے خود یہ خبر دی کہ لینگ کو برین ٹیومر ہے۔ اس دوران ان کا علاج چل رہا تھا۔
ڈی لینگ کی موت کے بعد کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے ڈی لینگ کو اسکاٹ لینڈ اور کرکٹ کا ایک بڑا خادم قرار دیا ہے۔ ڈی لینگ نے 13 ون ڈے اور 8 ٹی 20 میچ کھیلے تھے۔