نئی دہلی : سری نواس راگھون وینکٹ جنہیں وینکٹ راگھون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، ایک ہندوستانی سابق بین الاقوامی کرکٹر اور امپائر ہیں ۔وہ دائیں ہاتھ کے آف بریک گیند باز اور نچلے آرڈر کے بلے باز تھے ۔
وینکٹ راگھون ہندوستان کے مشہور اسپن کوارٹیٹ کا حصہ تھے۔ 70 کی دہائی میں انہوں نے اپنی اسپن سے دنیا کے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا اور 90 کی دہائی میں انہوں نے امپائرنگ میں اپنی حیثیت قائم کی۔
راگھون بھاگوت چندر شیکھر، ایراپلی پرسنا اور بشن سنگھ بیدی کے ساتھ ہندوستانی اسپن کوارٹیٹ کا حصہ تھے۔ ان مایہ ناز ہندستانی اسپن گیندبازوں نے 1960 اور 70 کی دہائیوں میں دنیا پر راج کیا۔
آف اسپنر راگھون کے اعدادوشمار اس حلقے میں کم متاثر کن لگ سکتے ہیں لیکن انہوں نے کرکٹ کی دنیا پر اپنا بہت گہرا اثر چھوڑا ہے۔ راگھون کو اپنے حلقے کا سب سے درست گیند باز سمجھا جاتا تھا۔
وینکٹ نے جب بھی گیند بازی کی ذمہ داری سنبھالی انہوں اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کے ہمعصر باؤلرز پرسنا اور بیدی جب اپنی بالنگ اسپیل کر کے اپنا کام ختم کرلیا کرتے تھے تو پھر وینکٹ کی گیند بازی سے رنز بنانا کسی بھی بلے باز کے لئے آسان نہیں تھا ۔
سری نیواس وینکٹ ر اگھون دنیا کے اب تک کے سب سے زیادہ ورسٹائل کرکٹرز میں سے ایک تھے ۔وہ مشہور اسپن کوارٹٹ کا حصہ تھے ، رنجی ٹرافی میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ، ایک شاندار فیلڈر ، ایک ٹیسٹ کپتان ، ایک قومی سلیکٹر ، ایک مشہور امپائر اور میچ ریفری تھے ۔
وینکٹ راگھون 21 اپریل 1945 کو مدراس ، مدراس پریذیڈنسی ، تامل ناڈو ، میں ایک تامل آئینگر خاندان میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے پالیٹیکل سائنس میں تعلیم حاصل کی ۔ ہائی اسکول مائیلاپور سے مکمل کیا ۔انہوں نے چنئی کے کالج آف انجینئرنگ ، گینیڈی سے انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
وینکٹ راگھون نے 20 سال کی عمر میں فروری 1965 میں چنئی میں اپنے ہوم گراؤنڈ میں دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف ہندوستانی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا ۔ انہوں نے دہلی میں چوتھے ٹیسٹ میں 12 وکٹوں سمیت چار میچوں میں 21 وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان کو فتح کی جانب لے گئے ۔
انہوں نے میچ میں کم از کم ایک بار نیوزی لینڈ کے تمام بلے بازوں کو آؤٹ کیا ۔ اس طرح وہ 1956 میں جم لیکر کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بولر بن گئے ۔وہ 19 سال اور 332 دن کی عمر میں ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر کرکٹر بھی بن گئے ۔ اس کے بعد یہ ریکارڈ دو ہندوستانیوں سمیت چھ کرکٹرز نے توڑے ہیں ۔
انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی اور 1975 اور 1979 میں پہلے دو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ وینکٹ راگھون نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تمل ناڈو اور ساؤتھ زون کی نمائندگی کی جبکہ 1973 سے 1975 تک انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ڈربی شائر کے لیے بھی کھیلا ۔
وینکٹ راگھون نے سال 1969 میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں سات میچوں میں 23 وکٹیں لے کر ہندوستانی ٹیم میں شاندار واپسی کی ۔ہوم سیزن کے بعد ، انہوں نے فروری 1971 میں ویسٹ انڈیز کے ہندوستانی دورے کے دوران واپسی کرنے سے پہلے تقریبا 15 ماہ تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ۔ اس طرح وینکٹ راگھون پانچ میچوں میں 22 وکٹوں کے ساتھ سیریز کی جیت میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی تھے ۔
اس کے بعد وہ انگلینڈ کے ہندوستانی دورے کا حصہ تھے اور تین میچوں میں 13 وکٹوں کے ساتھ ایک بار پھر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی تھے جس کی وجہ سے ہندوستان سیریز جیت گیا ۔
وینکٹراگھون نے دسمبر 1974 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی ۔انہوں نے جولائی 1974 میں لیڈز میں انگلینڈ کے ہندوستانی دورے کے پہلے میچ میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا ۔
وینکٹ راگھون 1975 میں انگلینڈ میں پہلے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان تھے ۔ورلڈ کپ کے بعد ، وینکٹراگھون نے مارچ-اپریل 1976 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف غیر ملکی سیریز میں تین ٹیسٹ میچوں میں سات وکٹیں حاصل کیں ۔ اس کے بعد انہوں نے نومبر-دسمبر 1976 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں تین میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کیں ۔
انہوں نے 1977 میں آسٹریلیا کے خلاف غیر ملکی سیریز میں واحد ٹیسٹ میچ کھیلا ۔ وینکٹراگھون 1979 میں مسلسل دوسرے ورلڈ کپ کے لیے ایک بار پھر ہندوستانی ٹیم کے کپتان تھے ۔
وینکٹ راگھون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے تمام چھ میچ کھیلے جو دسمبر 1979 میں شروع ہوئے تھے ۔وہ ہندوستانی سیریز کی جیت میں 20 وکٹوں کے ساتھ تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی تھے ۔ وہ جولائی 1979 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان تھے ۔وینکٹ راگھون نے اپریل 1983 میں ویسٹ انڈیز کے ہندوستانی دورے سے پہلے اگلے چار سالوں میں بہت کم بین الاقوامی میچ کھیلے جس میں انہوں نے اپنا آخری ون ڈے کھیلا ۔
انہوں نے 15 میچوں میں پانچ وکٹوں کے ساتھ اپنا ون ڈے کیریئر ختم کیا ۔ انہوں نے سیریز کے پانچ ٹیسٹ میچوں میں دس وکٹیں حاصل کیں ۔وینکٹ راگھون نے ستمبر 1983 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے دوران جالندھر میں پاکستان کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا ۔ انہوں نے 18 سال سے زیادہ کے کیریئر میں 57 ٹیسٹ میچوں میں 156 وکٹیں حاصل کیں ، جو سچن ٹنڈولکر اور لالہ امرناتھ کے بعد کسی بھی ہندوستانی کھلاڑی کے لیے تیسری طویل ترین وکٹ ہے ۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں ، وینکٹ راگھون نے 1963کے سیزن میں تمل ناڈو کے لیے ڈیبیو کیا اور 1984-تک بیس سال سے زیادہ عرصے تک ٹیم کی نمائندگی کی ۔انہوں نے ساؤتھ زون کے لیے بھی کھیلا اور کپتانی بھی کی ۔وینکٹ نے 1985 میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ۔
وینکٹ راگھون نے 341 میچوں میں 1390 وکٹیں حاصل کیں اور وہ ہندوستان کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں دوسرےسب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 1973 سے 1975 تک انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ڈربی شائر کے لیے بھی کھیلا ۔
وینکٹ راگھون نے 18 جنوری 1993 کو جے پور میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں اپنی بین الاقوامی امپائرنگ کی شروعات کی ۔انہوں نے اسی مہینے کولکتہ میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے ساتھ ٹیسٹ امپائرنگ کا آغاز کیا ۔وہ 1994 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قائم کردہ بین الاقوامی امپائرز کے افتتاحی پینل کا حصہ تھے اور 2004 میں بنائے گئے ٹاپ امپائرز کے ایلیٹ پینل کا حصہ تھے ۔
وہ 1996 ، 1999 اور 2003 میں چھ ایشز ٹیسٹ اور تین ورلڈ کپ میں امپائر رہے ۔انہیں 1996 اور 1999 کے ورلڈ کپ میں سے ہر ایک میں سیمی فائنل میں امپائرنگ کرنے کے لیے مقرر کیا گیا تھا اور وہ لارڈز میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 1999 کے کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کے تیسرے امپائر تھے ۔انہوں نے پانچ ٹیسٹ اور آٹھ ون ڈے میچوں میں میچ ریفری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ، ۔ اس کے علاوہ انہوں نے سلیکٹر ، منیجر ، کھیلوں کے مبصر اور کرکٹ کالم نگار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔
وینکٹ راگھون ایک آف اسپن باؤلر تھے جن کی گیند بازی انتہائی درست تھی ۔وہ 1970 کی دہائی میں بھگوت چندر شیکھر ، بشن سنگھ بیدی اور ایراپلی پرسنا کے ساتھ اسپن باؤلرز کی مشہور ہندوستانی چوکڑی میں سے ایک تھے۔
وینکٹ راگھون کے پاس ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت سے ریکارڈ ہیں ۔وہ جم لیکر کے بعد دوسرے گیند باز تھے جنہوں نے مارچ 1965 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ہی ٹیسٹ میچ میں حزب ٹیم کے تمام دس بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کیں ۔اس طرح وہ اس دوران ایک میچ میں دس وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ۔وہ 341 میچوں میں 1390 وکٹوں کے ساتھ ہندوستان کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے کھلاڑی بھی ہیں ۔
وینکٹ راگھون کو 1971 میں ارجن ایوارڈ اور 2003 میں حکومت ہند کی طرف سے چوتھے اعلی ترین شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا ۔انہیں 2004 میں سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملا ، جو بی سی سی آئی کی طرف سے ایک سابق کھلاڑی کو دیا جانے والا سب سے بڑا ایوارڈ ہے ۔
کرکٹ کا ان کا بین الاقوامی کیریئر 18 برسوں سے زیادہ پر محیط تھا ، جو کسی بھی ہندوستانی کرکٹر کے لیے تیسرا طویل ترین کیرئر سمجھا جاتا ہے۔اپنے کھیل کیریئر کے بعد ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل اور میچ ریفری میں امپائر بن گئے ، اور 150 سے زیادہ بین الاقوامی میچوں میں بحیثیت امپائر نظر آئے ۔ وہ سلیکٹر ، منیجر ، اسپورٹس کمنٹیٹر اور کرکٹ کالم نگار بھی تھے ۔